ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 10, 2024 9:54 PM

printer

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان تعلقات کو ”مالک کیلئے فخر اور پڑوسی کیلئے رشک“ کہا جاسکتا ہے

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان تعلقات کو ”مالک کیلئے فخر اور پڑوسی کیلئے رشک“ کہا جاسکتا ہے۔ وہ UAE-بھارت تجارتی فورم سے خطاب کر رہے تھے، جو آج ممبئی میں شروع ہوئی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، متحدہ عرب امارات کو، بھارت کی ترقی کی داستان میں ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وکست بھارت کے تصور میں دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے دورے اور تبادلے شامل ہیں۔ UAE- بھارت تجارتی فورم میں، ابوظبی کے ولیعہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان اور متحدہ عرب امارات کے دیگر کابینہ وزراء نے شرکت کی۔اس فورم کا انعقاد، UAE کی اقتصادیات کی وزارت نے اپنے سفارتخانے اور بھارت کی تجارت و صنعت کی وزارت کے ساتھ مل کر کیا تھا، جس میں UAE اور بھارت کے سرکردہ صنعتکاروں اور شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔تقریب کے دوران UAE اور بھارتی کمپنیوں کے درمیان 10 معاہدے کیے گئے۔ فورم کا موضوع ”CEPA سے آگے: اختراع اور مستقبل کیلئے تیار معیشتیں“ ہیں۔ فورم میں حفظانِ صحت، بائیو ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، پائیداری، AI، لاجسٹکس و سپلائی چین اور زرعی ٹیکنالوجی کے مزید امکانات پر توجہ دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں