تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے، سال 2030 تک 10 ہزار جغرافیائی اشارے GI ٹیگز تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ نئی دلّی میں منعقدہ GI سماگم سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ یہ ہدف مکمل حکومتی نقطہئ نظر کے ذریعے حاصل کیا جائے گا اور سرکار اس کی نگرانی کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔
وزیر اعظم کے ذریعے پیش کیے گئے نظریے، ’وِکاس بھی اور وراثت بھی‘ پر زور دیتے ہوئے جناب گوئل نے دانشورانہ املاک اِیکو سسٹم IPR پر زور دینے کے لیے حکومت کی کوششوں کو اُجاگر کیا۔