تان سین موسیقی فیسٹیول کی 100 ویں تقریب کو یادگار بنانے کے لیے، Guinness Book کا ایک عالمی ریکارڈ بنایا گیا ہے۔ یہ ریکارڈ کل مدھیہ پردیش کے گوالیار شہر میں، 9 سازوں کو ایک ساتھ 9 منٹ تک بجایا گیا، جس میں طبلہ، بانسری، وائلن، سنتور، سرود، سارنگی، ستار، بینجو اور ہارمونیم شامل ہیں۔
مدھیہ پردیش اور ملک کے 536 مرد اور خاتون فنکاروں نے اِس پروگرام میں حصہ لیا، جس کے وسیلے سے گائیکی کے شہنشاہ تان سین کو موسیقانہ خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، مواصلات کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیہ اور اسمبلی اسپیکر نریندر سنگھ تومر اِس پروگرام میں شامل تھے۔
تان سین سماروہ کا اہتمام مدھیہ پردیش کا ثقافت کا محکمہ کرتا ہے۔×