بی سی سی آئی کے موجودہ اعزازی سکریٹری جے شاہ کو بلامقابلہ ICC کا independnet صدر نشیں چن لیا گیا ہے۔ جناب شاہ اِس عہدے کیلئے واحد امیدوار تھے۔ وہ اِس سال پہلی دسمبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ 35 سالہ شاہ اِس عہدے پر فائز ہونے والے سب سے کم عمر شخص بن گئے ہیں۔ اِس مہینے کی 20 تاریخ کو یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ICC کے موجودہ صدر نشیں Greg Barclay تیسری میعاد کیلئے چناؤ نہیں لڑیں گے اور وہ اِس سال نومبر میں اپنی میعاد مکمل ہونے کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے۔
Site Admin | August 27, 2024 9:45 PM
بی سی سی آئی کے موجودہ اعزازی سکریٹری جے شاہ کو بلامقابلہ ICC کا independnet صدر نشیں چن لیا گیا ہے
