بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ، بی سی سی آئی نے خواتین پریمئیر لیگ (WPL) 2025 کے تیسرے سیزن کے نظام الاوقات کا اعلان کر دیا ہے جس کا کافی وقت سے انتظار تھا۔ WPL کے تیسرے سیزن کا آغاز 14 فروری کو بڑودہ کے بی سی اے، اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپین رائل چیلنجرس بنگلورو اور گجرات جائنٹس کے درمیان مقابلے سے ہو گا۔ سبھی میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلے جائیں گے۔ اس مرتبہ بڑودہ، بنگلورو، لکھنؤ اور ممبئی T-20 ٹورنامینٹ کی میزبانی کریں گے۔ ٹورنامینٹ کے پلے آف مرحلے کے میچ اور فائنل میچ ممبئی کے کرکٹ کلب آف انڈیا میں کھیلے جائے گے اور فائنل مقابلہ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
Site Admin | January 17, 2025 10:04 AM