ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 8, 2025 9:53 PM

printer

بی جے پی 27 سال کے بعد دلّی میں اقتدار میں واپس آگئی ہے۔ اُس نے اِس سے قبل حکمراں عام آدمی پارٹی کو شکست دی۔ 70 ارکان والی قانون ساز اسمبلی میں 48 سیٹوں پر جیت حاصل کی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے دلّی اسمبلی انتخابات میں فیصلہ کن جیت حاصل کی ہے۔27 سال کے بعد وہ اقتدار میں واپس آئی ہے اور اُس نے اِس سے قبل حکمراں عام آدمی پارٹی کو شکست دی ہے۔
بی جے پی نے 70 اسمبلی حلقوں والی دلّی اسمبلی کی 48 سیٹیں جیت لی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کو 22 سیٹیں ملی ہیں۔ تیسری مقابلہ کرنے والی پارٹی کانگریس کا انتخابات میں مکمل طور پر صفایا ہوگیا ہے اور وہ ایک سیٹ بھی نہیں جیت پائی ہے۔ قومی راجدھانی میں آدھی سے زیادہ یعنی 35 سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی پارٹی حکومت تشکیل دے گی۔ BJP سے جیتنے والے اہم لیڈروں میں نئی دلّی پرویش صاحب سنگھ، روہنی سے وجیندر گپتا، کراول نگر سے کپل مشرا، جنگ پورہ سے تروندر سنگھ ماروا، راجوری گارڈن سے منجندر سنگھ سِرسا، گاندھی نگر سے اروندر سنگھ لولی، گریٹر کیلاش سے شِکھا رائے اور موتی نگر سے ہریش کھورانہ شامل ہیں۔ BJP کے دیگر جیتنے والے لیڈروں میں بجواسن سے کیلاش گہلوت، شکور بستی کرنیل سنگھ، کستوربا نگر سے نیرج بسویا اور راجندر نگر سے اُمنگ بجاج شامل ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے کامیاب اہم امیدواروں میں کالکا جی سے آتشی، صدر بازار سے سوم دَت، بابر پور سے گوپال رائے، دلّی کینٹ سے وریندر سنگھ کداین، کونڈلی سیٹ سے کلدیپ کمار، تلک نگر سے جرنیل سنگھ، بلی ماران سے عمران حسین اور تغلق آباد سے ساہی رام شامل ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے دیگر جیتنے والوں میں سلطان پور ماجرا حلقے سے مکیش کمار اَہلاوت، کراری سے انل جھا، سیلم پور سے چودھری زبیر احمد اور چاندنی چوک سے پنردیپ سنگھ ساہنی شامل ہیں۔
ہارنے والے اہم چہروں میں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اروند کجریوال، منیش سسودیا، سوربھ بھاردواج، دُرگیش پاٹھک، اَودھ اُوجھا اور جتیندر سنگھ شنٹی۔ کانگریس کے سندیپ دکشت اور BJP کے رمیش بدھوڑی اور راج کمار آنند شامل ہیں۔
دلّی اسمبلی انتخابات کے نتیجے کے بارے میں اور زیادہ جانکاری کیلئے ہمارے ساتھ اسٹوڈیو میں موجود ہمارے نامہ نگار رئیس الدین ریحان سے بات کرتے ہیں جی رئیس الدین جی بتایئے کہ آج جو نتیجے آئے ہیں ان کے بارے میں آپ ہمارے سامعین کو اور کیا جانکاری دینا چاہیں گے۔
ضمنی انتخابات میں اترپردیش میں BJP کے چندر بھانو پاسوان نے ملکی پور اسمبلی سیٹ جیت لی ہے۔ انھوں نے سماجوادی پارٹی کے اجیت پرساد کو 61 ہزار 700 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔DMK کے چندیرا کمار وی سی، NTK کی ایم کے سیتا لکشمی کو 91 ہزار ووٹوں سے شکست دے کر Erode ایسٹ اسمبلی جیت گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں