ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 8, 2025 2:55 PM

printer

بی جے پی 27 سال بعد دلی میں سرکار بنانے کی جانب گامزن

دلی اسمبلی انتخابات کی 70 سیٹوں کے نتیجے آنے شروع ہوگئے ہیں۔ 19 مراکز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔بی جے پی نے 4 اور عام آدمی پارٹی نے 2 سیٹیں جیتی ہیں۔ اِس کے علاوہ بی جے پی کو 43 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی 21 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔شالیمار باغ حلقے میں بی جے پی کی ریکھا گپتا چناؤ جیت گئی ہیں، جبکہ پارٹی کے ایک اور امیدوار Manjinder سنگھ سرسا راجوری گارڈن سے جیت گئے ہیں۔ دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے وریندر سنگھ Kadian  دلی کینٹ حلقے سے دو ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے چناؤ جیت گئے ہیں۔ اِسی پارٹی کے کلدیپ کمار نے کونڈلی سیٹ جیتی ہے۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نئی دلی حلقے میں اپنے قریب ترین حریف بی جے پی کے امیدوار پرویش صاحب سنگھ سے چناؤ ہار گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے جو دیگر سرکردہ لیڈر پیچھے ہیں ان میں سومناتھ بھارتی، سوروبھ بھاردواج اور اودھ اوجھا شامل ہیں۔ مصطفی آباد حلقے میں بی جے پی کے موہن سنگھ بشٹ 38ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ بلیماران حلقے سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار عمران حسین نے تقریباً 30 ہزار ووٹوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ تلک نگر حلقے میں عام آدمی پارٹی کے جرنیل سنگھ نے 11 ہزار سے زیادہ ووٹوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ رٹھالہ میں بی جے پی کے کلونت رانا تقریباً 30 ہزار ووٹوں سے سبقت لیے ہوئے ہیں۔بی جے پی کے سرکردہ لیڈر اور وشواس نگر سے 3 بار کے ایم ایل اے اوم پرکاش شرما تقریباً 25ہزار ووٹوں سے سبقت لیے ہوئے ہیں۔ اِدھر عام آدمی پارٹی کے گوپال رائے بابر پور حلقے میں 17ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ گریٹر کیلاش حلقے میں عام آدمی پارٹی کے سوروبھ بھاردواج پیچھے چل رہے ہیں، جبکہ مالویہ نگر میں بھی عام آدمی پارٹی کے سومناتھ بھارتی پیچھے ہیں۔ اترپردیش میں مِلکی پور اسمبلی حلقے کے ضمنی چناؤ میں بی جے پی کے چندر بھانو پاسوان 40 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ تمل ناڈو میں Erode (East) اسمبلی حلقے کے ضمنی چناؤ کی ووٹوں کی گنتی بھی جاری ہے۔ ڈی ایم کے پارٹی کے Chandirakumar، انتیس ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

دوسری طرف چناؤ رجحانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا ہے کہ قومی راجدھانی کے لوگوں نے اچھی حکمرانی کے ماڈل کو ترجیح دی ہے اور بدعنوانی کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دلی بی جے پی کے سربراہ وریندر سچدیوا نے بی جے پی کارکنوں کی کوششوں کے لیے اُن کی ستائش کی۔ پارٹی کے ایک اور لیڈر سدھانشو ترویدی نے یہ کہتے ہوئے دلی انتخابات میں پارٹی کی جیت کے بارے میں پرامیدی کا اظہار کیا ہے کہ عوام کی رائے فیصلہ کن اور بہتر ہوگی۔ اِدھر قومی راجدھانی میں دلی بی جے پی دفتر میں جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور پارٹی کے حامیوں کو دھول تاشے بجاتے ہوئے اور رقص کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں