August 17, 2024 9:50 PM

printer

بی جے پی کے قومی عہدیداروں کی میٹنگ آج نئی دلّی میں ہوئی، جس میں پارٹی کی رکنیت کی مہم کے معاملے پر تبادلہئ خیال کیا گیا

بی جے پی کے قومی عہدیداروں کی میٹنگ آج نئی دلّی میں ہوئی، جس میں پارٹی کی رکنیت کی مہم کے معاملے پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔ پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے اِس میٹنگ کی صدارت کی۔ مرکزی وزیر اور BJP کے سرکردہ لیڈر امت شاہ اور پارٹی کے دیگر سرکردہ رہنماؤں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے BJP کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ پارٹی، اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے اپنی رکنیت کی مہم کا آغاز کرے گی۔ جناب پاترا نے کہا کہ اِس مہم کا مقصد 10 کروڑ سے زیادہ افراد کو پارٹی کے ممبر کے طور پر شامل کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے، وہاں اسمبلی چناؤ ختم ہونے کے بعد رکنیت کی مہم شروع کی جائے گی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ مہم کا مقصد پارٹی کی بنیاد کو وسعت دینا اور اُس کے نظریے کی تشہیر کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں