بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے الزام لگایا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے اترپردیش اور بہار کے لوگوں کو جعلی ووٹر کہہ کر اُن کی توہین کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں جناب نڈا نے کجریوال پر پچھلے دس سال سے دلّی میں بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دلّی کے عوام اُنھیں اقتدار سے بے دخل کرکے اِس کا جواب دیں گے۔
Site Admin | January 9, 2025 9:30 PM