ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 29, 2025 10:44 PM

printer

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عام آدمی پارٹی کی شدید نکتہ چینی کی۔

BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عام آدمی پارٹی کی شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی پر دلّی کے لوگوں سے جھوٹ بولنے اور فرضی وعدے کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ دلّی کے حالات اور مسائل جوں کے توں ہیں۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی دونوں نے اپنی اپنی مدتِ کار میں دلّی کی ترقی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔

آج شمال مشرقی دلّی کے یمنا کھادَر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنایا اور پارٹی پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔

دلّی کے لوگوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ ٹریفک جام، گڈھے، سیویج کا پانی اوپر بہنا، پانی جمع ہونا اور آلودگی ابھی بھی بڑے مسائل ہیں۔

انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ BJP کے ذریعے کئے گئے وعدے کو مقررہ وقت میں پورا کیا جائے گا اور یہ مودی کی گارنٹی ہے۔

بوانا علاقے میں ایک چناؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی عام آدمی پارٹی اور BJP پر جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دلّی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجیریوال ریزرویشن کے مخالف ہیں۔ وہ دلتوں، پسماندہ طبقات، اقلیتوں اور غریبوں کے بھی مخالف ہیں۔

بادلی اسمبلی حلقے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، عام آدمی پارٹے کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اپنی سرکار کے ذریعے کئے گئے کاموں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اقتدار میں واپس آنے کے بعد پانی کا بل معاف کردیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں