ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 11, 2025 9:23 PM

printer

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے الزام لگایا ہے کہ عام آدمی پارٹی نے پچھلی ایک دہائی سے دلّی میں ایک آفت پیدا کر رکھی ہے

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے الزام لگایا ہے کہ عام آدمی پارٹی نے پچھلی ایک دہائی سے دلّی میں ایک آفت پیدا کر رکھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس مدت کے دوران، پورے ملک کی ترقی ہوئی لیکن دلّی کی ترقی کے سفر میں تنزلی آئی ہے۔ نئی دلّی میں آج جھگی بستی پردھان سمیلن کے موقع پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس دلّی کے عوام کا کبھی بھلا نہیں کرسکتے کیونکہ وہ صرف ووٹ بینک کی خاطر وعدے کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ دلّی میں BJP کی سرکار تشکیل ہونے کے بعد غریبوں کیلئے کوئی بھی فلاحی اسکیم رُکے گی نہیں۔
انھوں نے کہا کہ PM آواس اسکیم کے تحت اروند کجریوال کی وجہ سے، دلّی کو چھوڑ کر، ملک بھر کے تین کروڑ 58 لاکھ لوگوں کو گھر ملے ہیں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ BJP حکومت Slums علاقوں میں ہر خاندان کو مستقل گھر فراہم کرے گی۔ انھوں نے 70 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد کیلئے 10 لاکھ روپئے تک کے مفت میڈیکل تعاون اور 70 سال کی عمر سے کم کے افراد کیلئے 5 لاکھ روپئے تک کے میڈیکل تعاون کا وعدہ بھی کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں