September 6, 2024 9:41 PM

printer

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کا منشور جاری کیا۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اپنے جموں کے دو روزہ دورے کے دوران، جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کا منشور جاری کرکے BJP کی چناؤ مہم کا آغاز کیا۔ جناب شاہ نے خطے کیلئے پارٹی کے نظریے اور اہداف کو اجاگر کرتے ہوئے منشور جاری کیا۔ BJP کا منشور جاری کرنے کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ آزادی کے وقت ہی سے جموں وکشمیر ہماری پارٹی کیلئے اہمیت کا حامل رہا ہے اور انھوں نے زور دے کر کہا کہ اب دفعہ 370 تاریخ کا حصہ ہے اور یہ کبھی واپس نہیں آئے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں