August 12, 2024 9:29 PM

printer

بی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر پرساد نے ہنڈن برگ کی تازہ ترین رپورٹ سے متعلق سابقہ واقعہ پر کانگریس کی نکتہ چینی کی ہے

بی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر پرساد نے ہنڈن برگ کی تازہ ترین رپورٹ سے متعلق سابقہ واقعہ پر کانگریس کی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی، اس کے اتحادی اور ساتھی مل کر بھارت میں اقتصادی بحران اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ آج نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے اور وہ چھوٹے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری سے ہونے والی آمدنی کو روکنا چاہتی ہے۔ کانگریس کی جانب سے ایک JPC رپورٹ کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مارکیٹ ریگولیٹر پر Short-Selling فرم کے عائد کردہ الزامات اور اپوزیشن کی نکتہ چینی ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غیر ملکوں سے آنے والی FII اور FDI سرمایہ کاری کو روکنا چاہتے ہیں۔ جناب پرساد نے الزام لگایا کہ بھارت کے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ چلانے والے ہنڈن برگ میں George Soros کی سرمایہ کاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں