ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 5, 2024 2:10 PM

printer

بی جے پی کے سینئر رہنما دیویندر فڑنویس آج شام تیسری مرتبہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ حیثیت سے حلف لیں گے

BJP کے سینئر رہنما دویندر فڑنویس آج شام تیسری مرتبہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ گورنر  سی پی رادھا کرشنن ممبئی کے تاریخی آزاد میدان میں آج شام ساڑھے پانچ بجے، انہیں عہدے اور راز داری کا حلف دلائیں گے۔ اُن کے ساتھ ساتھ آج ریاستی کابینہ کے وزرا کے بھی حلف لینے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی، NDA کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزی وزراء حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جناب فڑنویس کو کَل اتفاق رائے سے BJP لیجسلیچر پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا تھا۔ جناب فڑنویس نے اتحادی پارٹیوں کے رہنما شیوسینا کے سربراہ ایکناتھ شندے اورNCP کے سربراہ اجیت پوار کے ہمراہ کل گورنر موصوف سے ملاقات کی، جنہوں نے، اُنہیں ریاست میں نئی سرکار تشکیل دینے کیلئے مدعو کیا تھا۔بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی اتحاد نے مہاراشٹر کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 288 میں سے 230 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ یہ اتحاد بی جے پی، شیوسینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی پر مشتمل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں