ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 3, 2024 9:20 PM

printer

بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اگر BJP جھارکھنڈ میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ جھارکھنڈ کے تمام بدعنوان لیڈروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دے گی

بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اگر BJP جھارکھنڈ میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ جھارکھنڈ کے تمام بدعنوان لیڈروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دے گی۔ چَترا کے سِمریا میں ایک چناؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ BJP صرف ہیمنت سورین کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے نہیں، بلکہ جھارکھنڈ میں پریورتن یعنی تبدیلی لانے کیلئے چناؤ لڑ رہی ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ جھارکھنڈ سے دلت مخالف، قبائلی مخالف، غریب مخالف اور نوجوان مخالف ہیمنت سرکار کو ہٹانے کا وقت آگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہیمنت سورین سرکار معمولی سیاسی فائدے حاصل کرنے کیلئے نکسلزم کو بڑھاوا دے رہی ہے۔جناب شاہ نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ پانچ سال کے دوران جھارکھنڈ سے نکسلزم کی لعنت کو ختم کر دیا ہے اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت مارچ 2026 تک پورے ملک سے نکسلزم کا پوری طرح خاتمہ کردے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں