ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 30, 2025 9:45 PM

printer

بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر امت شاہ نے آج، بہار کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں، پٹنہ میں NDA کی سبھی پانچ حلیف پارٹیوں کے رہنمائوں کی میٹنگ کا انعقاد کیا

بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر امت شاہ نے آج، بہار کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں، پٹنہ میں NDA کی سبھی پانچ حلیف پارٹیوں کے رہنمائوں کی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ گوپال گنج میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد جناب شاہ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سرکاری رہائش گاہ پر یہ میٹنگ منعقد کی اور بہار اسمبلی انتخابات سے متعلق حکمت عملی اور مختلف معاملات پر بات چیت کی۔ امکان ہے کہ یہ اسمبلی انتخابات اس سال کے آخر میں منعقد کرائے جائیں گے۔

JDU کے قومی صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے علاوہ LJPR، ہندوستانی عوامی مورچہ سیکولر اور راشٹریہ لوک مورچہ جیسی، این ڈی اے کی سبھی حلیف پارٹیوں کے رہنما بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

یہ میٹنگ دلی میں این ڈی اے اتحاد میں اس سے پہلے منعقدہ مذاکرات کی ضمن میں کی گئی ہے۔

بی جے پی کے انچارج ونود تاوڑے، جے ڈی یو کے ورکنگ صدر سنجے جھا، LJP رام ولاس کے سربراہ چراغ پاسوان، ہندوستانی عوامی مورچہ سیکولر کے سربراہ جیتن مانچھی، راشٹریہ لوک مورچہ کے سربراہ اپیندر کشواہا اور دیگر بہت سے مرکزی وزرائ ، ریاستی وزرائ اور سیاسی رہنمائوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ X

جناب امت شاہ نے کہا کہ NDA ، ترقی کا دوسرا نام ہے کیونکہ بہار کےلئے بہت سے پروجیکٹوں اور ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی ہے۔

جناب شاہ نے کہا کہ اگر وہ انتخاب جیت کے بعد اقتدار میں آئی تو سیلاب کی پریشانی بھی حل کی جائے گی اور سیلاب کا قہر ، محض ماضی کا قصہ بن کر رہ جائے گا۔

UPA اور NDA کے اقتدار کا مقابلہ کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کو 9 اعشاریہ دو تین لاکھ کروڑ روپے دیئے ہیں جبکہ پچھلے 10 سال میں محض دو اعشاریہ آٹھ لاکھ کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔

اُنہوں نے الزام لگایا کہ RJD سربراہ لالو پرساد نے اپنی سیاسی خدمات میں محض خاندانی سیاست کو آگے بڑھایا۔

جناب شاہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر وہ نہیں چاہتے کہ بہار میں جنگل راج واپس آئے تو وہ بہار اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں این ڈی اے کو ووٹ دیں ۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں