ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 4, 2024 2:42 PM

printer

بی جے پی کے رہنما دویندر فڑنویس کو کَل ممبئی کے آزاد میدان میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا جائے گا

سینئر بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس کا مہاراشٹر ریاست کا اگلا وزیر اعلیٰ بننا طے ہے۔ وہ کل ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتحاد کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں تیسری مرتبہ مہایوتی کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ممبئی میں آج کور کمیٹی کی میٹنگ میں انہیں مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن اور گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کی موجودگی میں، جنہیں مرکزی مشاہد کے طور پر مقرر کیاگیا تھا، قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیاگیا۔ ایم ایل اے چندر کانت پاٹل اور سدھیر Mungantiwar نے جناب فڑنویس کے نام کی تجویز پیش کی تھی، جس کی حمایت سبھی نومنتخبہ قانون سازوں نے کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں