ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 16, 2024 9:33 PM

printer

بی جے پی کے رہنما، نائب سنگھ سینی، کل ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت حلف لیں گے

بی جے پی کے سینئر رہنما نائب سنگھ سینی، کل دوسری مرتبہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کل پنچکولہ کے شالیمار گراؤنڈ میں ہوگی۔ اِس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اِس سے قبل آج دن میں جناب سنگھ نے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد گورنر Bandaru Dattatreya سے ملاقات کی اور ریاست میں حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کیا۔

حالیہ انتخابات میں جناب نائب سنگھ نے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر چناؤ لڑا تھا اور اُن کی پارٹی کو شاندار کامیابی ملی۔ لہذا آج اُن کا قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونا، طے تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں