ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 28, 2024 9:49 PM

printer

بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کی دو روزہ کانفرنس، جسے مکھیہ منتری پریشد کہا جاتا ہے، آج نئی دلّی میں شروع ہوئی

بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کی دو روزہ کانفرنس، جسے مکھیہ منتری پریشد کہا جاتا ہے، آج نئی دلّی میں شروع ہوئی۔ کانفرنس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جب مرکزی اور ریاستی حکومتیں، عوامی بہبود کے تئیں مل جل کر کوششیں اور کام کرتی ہیں تو ایک ترقی یافتہ ملک کا مقصد، یقینا حاصل ہوتا ہے۔ BJP کی اچھی حکمرانی کے Cell کے رابطہ کار وِنے سہسرا بُدھے نے یہ بات ایک پریس بیان میں کہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے تصور میں وراثت کے فروغ کی خاص اہمیت ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہمیں اِس پہلو کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہیے۔
وزیر اعظم کے ساتھ BJP سربراہ جے پی نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور BJP کے دیگر سینئر رہنماؤں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں