August 9, 2024 2:49 PM

printer

بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے درج فہرست قبائل اور درج فہرست ذاتوں کیلئے امیر طبقے سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے زنی کے بارے میں وزیراعظم نریندرمودی کو ایک یادداشت پیش کی ہے

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ایس سی/ایس ٹی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ اِن ممبران پارلیمنٹ نے ایس سی/ایس ٹی کیلئے اعلیٰ طبقے پر سپریم کورٹ کی رائے زنی کے تعلق سے مشترکہ طور پر ایک میمورنڈم سونپا۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ بھولا سنگھ نے کہا کہ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حکم پر عمل نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ عدالت عالیہ کی یہ محض ایک رائے زنی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں