بی جے پی کی کرناٹک شاخ نے وجے پورہ ضلعے میں کسانوں کو وقف کی زمین خالی کرنے سے متعلق نوٹس جاری کئے جانے کے معاملے پر آج پوری ریاست میں احتجاج کیا۔ ہبلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اور ممبرپارلیمنٹ Basavaraj Bommai نے زمین خالی کرنے کے نوٹس واپس لئے جانے کے وزیراعلیٰ سدّارمیّا کے فیصلے پر سوال اُٹھایا۔ جناب Bommai نے یہ سوال کیا کہ اگر سرکار نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے تو اب یہ نوٹس واپس کیوں لئے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے اُس آراضی پر نوٹس جاری کرنے کی خاطر ضلع انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے ہاؤسنگ اور اقلیتوں کی بہبود کے وزیر ضمیر احمد کو موردِالزام ٹھہرایا، جن پر وقف اپنا دعویٰ کرتا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ سدّارمیّانے کَل ریونیو حکام کو مذکورہ نوٹس فوری طور پر واپس لئے جانے کی ہدایت جاری کی تھی اور BJP سے کہا تھا کہ وہ اِس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دے۔
Site Admin | November 4, 2024 3:06 PM