بی جے پی کی مرکزی ٹیم، مغربی بنگال میں پولنگ کے بعدہوئے تشدد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کولکاتہ پہنچ گئی ہے

 

بی جے پی کی ایک چار رکنی مرکزی ٹیم جس میں BJP کے سینئر رہنما روی شنکر پرساد اور بِپلب کمار دیب بھی شامل ہیں، کل شام کولکاتہ پہنچ گئی۔ یہ ٹیم لوک سبھا چناؤ کے بعد مغربی بنگال میں پارٹی کارکنوں کے خلاف ہوئے تشدد کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

ٹیم نے چناؤ کے بعد ہوئے تشدد کے کچھ متاثرین سے ملاقات کی جنہیں بی جے پی نے کولکاتہ میں اپنے ریاستی صدر دفتر کے قریب ایک گھر میں پناہ دی تھی۔روی شنکرپرساد نے کہا کہ وہ پنچایت انتخابات کے دوران اور 2021 میں اسمبلی انتخابات کے بعد مغربی بنگال آئے تھے۔اُس وقت بھی ریاست میں تشدد ہوا تھا اور حال ہی میں مکمل ہوئے لوک سبھا انتخابات کے بعد بھی وہی سب کچھ ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں