July 28, 2024 3:18 PM

printer

بی جے پی کی سرکار والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کی دو روزہ میٹنگ

بی جے پی کی سرکار والی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کی دو روزہ میٹنگ نئی دلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹرس میں جاری ہے، جو کَل شروع ہوئی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے دیگر سرکردہ رہنما اِس میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔ جناب مودی آج مختلف معاملات پر وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کے ساتھ تبادلہئ خیال کرنے والے ہیں۔

کَل میٹنگ کے پہلے دن شرکت کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کے وزراء اعلیٰ اور نائب وزراء اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی اچھی حکمرانی کو بڑھاوا دینے اور عوام کی امنگیں پوری کرنے کیلئے انتھک کام کررہی ہے۔

اِس میٹنگ کا مقصد ریاستوں میں اہم اسکیموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مرکزی سرکار کے بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں