ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 20, 2025 2:38 PM

printer

بی جے پی کی رکن اسمبلی ریکھا گپتا نے چھ کابینی وزرا کے ساتھ دلّی کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لے لیا ہے۔

BJP کی پہلی مرتبہ منتخب ہونے والی MLA ریکھا گپتا نے، آج قومی راجدھانی کے تاریخی رام لیلا میدان میں دلّی کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔ دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے محترمہ گپتا کو عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔ اُن کے ہمراہ 6 کابینی وزراء پرویش صاحب سنگھ،  اشیش سود، منجندر سنگھ سِرسا، رویندر اِندراج سنگھ، کپل مشرا اور پنکج کمار سنگھ کو بھی حلف دلایا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور کئی مرکزی وزراء حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔ مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ حلف لینے کے بعد ریکھا گپتا دلّی کی چوتھی اور BJP کی دوسری خاتون وزیراعلیٰ بن گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے طور پر محترمہ ریکھا گپتا کے نام کا اعلان کل شام نئی دلّی میں، دلّی BJP قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا تھا۔ حلف برداری تقریب سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریکھا گپتا نے وزیراعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داری کیلئے اُن پر بھروسہ کرنے کیلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دلّی کے لوگوں کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے پوری ایمانداری، دیانتداری اور لگن کے ساتھ کام کرنے کا عزم کیا۔ محترمہ گپتا حال ہی میں ہوئے دلّی اسمبلی انتخابات میں شالیمار باغ سیٹ سے کامیاب ہوئی تھیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں