ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 25, 2025 2:55 PM

printer

بی جے پی نے کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار کے ایک مخصوص اقلیتی گروپ کو ریزرویشن فراہم کرنے کیلئے آئین میں تبدیلی کرنے کے بیان کے سلسلے میں کانگریس پر حملہ آج بھی جاری رکھا

BJP نے کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ DK شیو کمار کے ایک مخصوص اقلیتی گروپ کو ریزرویشن فراہم کرنے کیلئے آئین میں تبدیلی کرنے کے بیان کے سلسلے میں کانگریس پر حملہ آج بھی جاری رکھا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے مذکورہ بیان پر کانگریس اور جناب شیو کمار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے بار بار ملک کے آئین اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی توہین کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں