ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 11, 2024 3:37 PM

printer

بی جے پی نے کانگریس پر نکتہ چینی کی

BJP نے آج کانگریس کے اُس بیان کی نکتہ چینی کی ہے، جس میں اُس نے کہا ہے کہ پارٹی ہریانہ اسمبلی انتخابات میں ہار کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔ نئی دِلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے الزام لگایا کہ یہ ہریانہ میں ہار کیلئے سینئر کانگریسی لیڈر راہل گاندھی کو بچانے اور دوسروں کو موردِالزام ٹھہرانے کی کوشش ہے۔ BJP لیڈر نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہار کیلئے سبھی کانگریس لیڈر کماری شیلجا کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جناب پونا والا نے مزید کہا کہ کانگریس کی اتحادی پارٹیاں بھی کہہ رہی ہیں کہ کانگریس پارٹی اپنی  ہٹ دھرمی اور عوام سے لاتعلقی کی بنا پر ہاری ہے، لیکن کانگریس اپنی اتحادی پارٹیوں کی بات بھی نہیں سن رہی ہے۔

جناب پونا والانے کہا کہ جناب گاندھی تین لوک سبھا انتخابات سمیت اب تک تقریباً 74 انتخابات ہار چکے ہیں۔ اِس سے قبل کانگریس نے ہریانہ میں خراب کارکردگی کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کی خاطر ایک جائزہ میٹنگ کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں