بی جے پی نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کو مہاراشٹر میں پارٹی کو اپنا لیڈر منتخب کرنے کی غرض سے پارٹی کی قانون ساز پارٹی میٹنگ کیلئے پارٹی کا مرکزی مشاہد مقرر کیا ہے۔ یہ مشاہدین BJP قانون ساز پارٹی لیڈر کے انتخاب کا معاملہ دیکھیں گے۔ BJP پارلیمانی بورڈ نے اُن کی تقرری کو منظوری دی ہے۔ مہاراشٹر میں نئی سرکار کی حلف برداری کی تقریب جمعرات کو منعقد کی جائے گی۔ BJP کی قیادت والے مہایوتی اتحاد نے مہاراشٹر میں حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت درج کی ہے۔ 288 رکنی اسمبلی میں 132 سیٹیں حاصل کرکے BJP سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے، جبکہ اِس کے اتحادی ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا کو 57 سیٹیں اور اجیت پوار کی قیادت والی NCP کو 41 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ہے۔
مہاراشٹر میں وسیع تر سیاسی بحث ومباحثے کے دوران ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کے متعلق تجسس جاری ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے مہاراشٹر میں اپنا لیڈر منتخب کرنے کی غرض سے BJP کے مرکزی مشاہدین کے طور پر تقرر کے بعد، توقع ہے کہ وہ کَل شام ممبئی میں BJP کے نومنتخب MLAs کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ BJP قانون ساز پارٹی 4 دسمبر کو ایک میٹنگ کا انعقاد کرے گی۔ مہاراشٹر میں نومنتخب مہایوتی سرکار کی حلف برداری کی تقریب 5 دسمبر کو ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد کی جائے گی، جس کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔ BJP کے مہاراشٹر کے صدر چندرشیکھر Bawankule نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں توثیق کی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اِس تقریب میں موجود رہیں گے۔
Site Admin | December 2, 2024 9:47 PM