بی جے پی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے 99 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس ناگپور جنوب مغربی اسمبلی حلقے سے چناؤ لڑیں گے جبکہ مہاراشٹر BJP کے سربراہ چندر شیکھر Bawankule کامتھی سے پارٹی امیدوار ہوں گے۔ BJP کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی ہے۔288 ممبران پر مشتمل ریاستی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی مرحلے میں 20 نومبر کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کیلئے آئی این ڈی آئی اے بلاک کے تحت جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے جبکہ 11 سیٹیں RJD اور CPIML کو دی گئی ہیں۔
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد ریاست کے مختلف حصوں سے غیرقانونی سازوسامان اور تین کروڑ پندرہ لاکھ روپئے سے زیادہ کی رقم ضبط کی گئی ہے۔ چیف انتخابی افسر کے روی کمار نے بتایا کہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مثالی ضابطہئ اخلاق کے نفاذ پر سختی برتیں۔ کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق کسی بھی شخص کو الیکشن کی مدت کے دوران پچاس ہزار روپئے تک ساتھ رکھنے کی اجازت ہے۔ اگر رقم پچاس ہزار روپئے سے زیادہ ہے لیکن دس لاکھ سے کم ہے تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔ ضلع کمشنر کی سربراہی والی کمیٹی اِس بات کا فیصلہ کرے گی کہ یہ رقم صحیح مقاصد کیلئے تھی یا پھر اس کا کوئی اور مقصد تھا۔ دس لاکھ روپئے سے زیادہ کی رقم مزید تفتیش کیلئے انکم ٹیکس محکمے کے سپرد کردی جائے گی۔
Site Admin | October 20, 2024 9:44 PM