بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی بطور دلی کے وزیر اعلیٰ اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر ایک بڑی رقم خرچ کرنے پر نکتہ چینی کی ہے۔ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دلی بی جے پی کے سربراہ وریندر سچدیوا نے میڈیا کو بتایا کہ جس وقت کووڈ-19 کے دوران دلی کے لوگ تکلیف میں تھے، جناب کیجریوال اپنی اُس رہائش گاہ پر آنے والے خرچ کے تخمینے پر دستخط کررہے تھے، جسے وہ شیش محل کہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2022 تک کی سی اے جی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعمیر کے کام کے لیے پی ڈبلیو ڈی سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔
Site Admin | January 6, 2025 3:04 PM