بی جے پی نے سپریم کورٹ کے اُس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جس میں ایک طلاق شدہ مسلم خاتون کو اپنے شوہر سے گزارہ بھتہ حاصل کرنے کا حق دیا گیا ہے۔
نئی دلّی میں میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پارٹی کے ترجمان Sudhanshu Trivedi نے اس فیصلے کو مسلم خواتین کے لیے ایک بڑی راحت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ خواتین کو بنا تفریق مذہب یکساں احترام دیتا ہے۔
1985 کے شاہ بانو کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مبینہ طور پر الزام لگایا کہ جب کبھی کانگریس اقتدار میں آئی ہے، اُس نے مختلف طریقوں سے آئین پر حملہ کیا ہے۔×