ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 17, 2025 9:51 PM

printer

بی جے پی نے دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے اپنا منشور جاری کردیا ہے، جس میں غریب خاتون کیلئے ماہانہ ڈھائی ہزار روپئے کا الاؤنس اور 500 روپئے میں LPG سلینڈر دینے کا وعدہ کیا گیا ہے

بی جے پی نے آج وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ دلّی میں اقتدار میں آئے گی تو قومی راجدھانی میں سبھی غریب خاتون کو ماہانہ ڈھائی ہزار روپئے دے گی اور 500 روپئے میں LPG سلینڈر فراہم کرے گی۔ پارٹی صدر جے پی نڈّا نے آج نئی دلّی میں BJP کے سنکلپ پتر حصہ ایک کا اجرا کیا۔ پارٹی نے مرکزی سرکار کی آیوشمان بھارت اسکیم نافذ کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ BJP شہر میں اضافی پانچ لاکھ روپئے کا ہیلتھ کور بھی فراہم کرے گی۔ جناب نڈا نے کہا کہ اگر BJP سرکار بناتی ہے تو وہ اٹل کینٹین اسکیم کے تحت تمام JJ کلسٹر علاقوں میں پانچ روپئے میں صحت بخش کھانا فراہم کرے گی۔ انھوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ بزرگ شہریوں کا پنشن بڑھا کر ہر ماہ دو ہزار روپئے سے ڈھائی ہزار روپئے کیا جائے گا۔
جناب نڈا نے عام آدمی پارٹی کو پچھلے اسمبلی انتخابات کے دوران کئے گئے اپنے وعدے نہ پورا کرنے کا بھی قصوروار ٹھہرایا۔ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پنجاب میں بھی جو وعدے کئے گئے ہیں وہ پورے نہیں کئے گئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دلّی میں فی الحال جاری تمام موجودہ فلاحی اسکیموں کو BJP کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی جاری رکھا جائے گا۔BJP کے سنکلپ پتر پر تبصرہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے کہا ہے کہ BJP نے اعتراف کرلیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی سرکار قومی راجدھانی میں بہت سی فلاحی اسکیمیں چلا رہی ہے۔
اسی دوران، کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ BJP اور عام آدمی پارٹی نے قومی راجدھانی میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں