بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ CAG کی رپورٹ کے مطابق دلّی آبکاری گھوٹالے کی وجہ سے دو ہزار کروڑ روپئے کے محصولات کا نقصان ہوا ہے۔ پارٹی ہیڈکوارٹر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر انوراگ ٹھاکر نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال آبکاری گھپلے کی اہم کڑی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج عام آدمی پارٹی کے پاس دلّی کی ٹوٹی سڑکوں، گندے پانی، بڑھتے ہوئے بجلی کے بل اور کوڑے کے پہاڑوں اور آلودگی کا کوئی جواب نہیں ہے۔
اِدھر عام پارٹی کی لیڈر پرینکا ککڑ نے BJP کے الزامات کو مسترد کردیا اور دعویٰ کیا کہ CAG کی لیک ہوئی رپورٹ جعلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مبینہ گھپلے کے معاملے میں جناب کجریوال کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔
Site Admin | January 11, 2025 9:22 PM
بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ CAG کی رپورٹ کے مطابق دلّی آبکاری گھوٹالے کی وجہ سے دو ہزار کروڑ روپئے کے محصولات کا نقصان ہوا ہے
