آج BJP نے جھارکھنڈ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے 66 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی۔ اِس فہرست میں سابق وزیر اعلیٰ اور BJP کے ریاستی صدر بابو لال مرانڈی کا نام شامل ہے جو Dhanwar سیٹ سے چناؤ لڑیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ چمپئی سورین Saraikella اسمبلی حلقے سے BJP کے امیدوار ہوں گے۔ اِس کے علاوہ پارٹی نے سیتا سورین کو جام تارہ سیٹ، گیتا کوڑا کو جگن ناتھ پور اور گیتا Balmuchu کو چائے باسا حلقے سے چناؤ میدان میں اتارا ہے جبکہ CP سنگھ کو رانچی سیٹ سے نامزد کیا ہے۔ NDA کے سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کے تحت بی جے پی 68 سیٹوں پر چناؤ لڑے گی۔ بقیہ دو سیٹوں کیلئے امیدواروں کے نام کا اعلان آج نہیں کیا گیا۔ 81 رکنی جھارکھنڈ اسمبلی کیلئے انتخابات دو مرحلوں میں آئندہ مہینے کی 13 اور 20 تاریخ کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔
جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے آئی این ڈی آئی اے بلاک کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس 70 سیٹوں پر چناؤ لڑے گی۔ رانچی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایگزیکٹیو صدر ہیمنت سورین نے کہا کہ 11 سیٹیں راشٹریہ جنتا دل اور CPIML کو دی گئی ہیں۔ جناب سورین نے کہا کہ جھارکھنڈ اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کے بٹوارے کا فیصلہ جلد ہی کیا جائے گا۔
اسی طرح راشٹریہ جنتا دل اور CPIML کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔ ہیمنت سورین نے کہا کہ امیدواروں کی فہرست پوری طرح تیار ہے اور اِسے جلد ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔
Site Admin | October 19, 2024 9:50 PM