July 1, 2024 3:24 PM

printer

بی جے پی نے ترنمول کانگریس پر یہ الزام لگاتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی ہے کہ وہ ریاست میں بد انتظامی پھیلا رہی ہے

بی جے پی نے مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس پر یہ الزام لگاتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی ہے کہ وہ ریاست میں بد انتظامی پھیلا رہی ہے۔ آج نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، آئین اور اُس کی اقدار میں یقین نہیں رکھتیں۔ انھوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ انھوں نے اپنے شرپسندوں کو کچھ بھی کرنے کی چھوٹ دے رکھی ہے۔

جناب گورو بھاٹیہ نے کہا کہ سندیش کھالی کی طرح مغربی بنگال میں ہر جگہ ممتا سرکار کا بدنما چہرہ نظر آرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شمالی دیناج پور میں ایک عوامی مقام پر ایک شخص اور ایک خاتون کو زد و کوب کرنا، ترنمول کانگریس سرکار کی بد انتظامی کی ایک اور مثال اور آئین کی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

BJP ترجمان نے اِس معاملے پر اپوزیشن کے آئی این ڈی آئی اے اتحاد کے لیڈروں ملک ارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی خاموشی پر سوال بھی اٹھایا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں