July 26, 2024 10:21 AM

printer

بی جے پی نے بہار اور راجستھان کیلئے نئے ریاستی صدور مقرر کئے ہیں اور چھ ریاستوں کیلئے پارٹی امور کے انچارج کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی نے بہار اور راجستھان کیلئے نئے ریاستی صدر مقرر کئے ہیں۔ پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق دلیپ جیسوال بہار ریاستی یونٹ کے نئے سربراہ ہوں گے۔ جناب جیسوال جو کہ ریاستی قانون ساز کونسل کے ایک ممبر ہیں، وہ سمراٹ چودھری کی جگہ لیں گے، جو اِس وقت نائب  وزیر اعلیٰ ہیں۔

راجیہ سبھا کے ممبر مدن راٹھور کو راجستھان BJP کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ جناب سی پی جوشی کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

پارٹی نے 6  ریاستوں کیلئے انچارج بھی مقرر کئے ہیں۔ اِن میں آسام کیلئے ہریش دویدی، چنڈی گڑھ کیلئے اتل گَرگ، لکشدیپ اور تمل ناڈو کیلئے اروند مینن، راجستھان کیلئے رادھا موہن داس اگروال اور تریپورہ کیلئے ڈاکٹر راجدیپ رائے شامل ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں