BJP نے الزام لگایا ہے کہ جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی زیرِ قیادت سرکار نے ریاست کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی چناؤ کے پارٹی انچارج شیو راج سنگھ چوہان نے رانچی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں دو لاکھ 87 ہزار خالی پڑی ہوئی سرکاری ملازمتوں کو پُر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا بشرطیکہ پارٹی، ریاست میں اقتدار میں آتی ہے۔
دوسری طرف جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے اُن کے کام کی جانچ کریں گے۔ x