ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 27, 2024 10:18 PM

printer

بی جے پی نے آج کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق اُن کی رائے زنی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے

BJP نے آج کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق اُن کی رائے زنی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آج نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ کانگریس صرف اُسی وقت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر سوالات اٹھاتی ہے جب وہ چناؤ ہار جاتی ہے۔ جناب پاترا نے کہا کہ کانگریس کو تقریباً ہر ریاست میں الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بھی کانگریس کو BJP سے کم سیٹیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر چناؤ میں، جہاں BJP کی قیادت والے مہایوتی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے، وہاں کانگریس کا تقریباً صفایا  ہوگیا ہے۔

جناب پاترا نے جناب کھڑگے کی اُس رائے زنی پر بھی اعتراض ظاہر کیا کہ EVM کی وجہ سے درج فہرست ذات و قبائل، دیگر پسماندہ طبقات اور غریب افراد کے ووٹ ضائع ہو رہے ہیں۔ BJP کے ترجمان نے کہا کہ کانگریس کی اِس طرح کی سوچ اِن طبقات کی توہین ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں