بی جے پی نے آج عام آدمی پارٹی کی رہنما اور دلّی کی وزیراعلیٰ آتشی کے کنبے پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے مجرم افضل گرو کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے BJP ترجمان سُدھانشو ترویدی نے دعویٰ کیا کہ آتشی کے کنبے کے افراد نے افضل گرو کو بچانے کیلئے رحم کی درخواست پر دستخط کئے تھے اور یہی عام آدمی پارٹی کا کردار ہے۔
اِسی دوران عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے BJP پر الزام لگایا ہے کہ وہ اُس پیسے کو واپس لینے کیلئے اُن خواتین کو تلاش کر رہی ہے جنھیں اُس نے یہ پیسہ مہاراشٹر میں مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ اگر BJP اقتدار میں آئی تو سبھی فلاحی اسکیمیں رُک جائیں گی اور متوسط طبقے کے لوگوں کو تقریباً 25 ہزار روپئے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
سینئر کانگریس رہنما ابھیشیک منوسنگھوی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے BJP پر الزام لگایا ہے کہ وہ دلّی اسمبلی انتخابات میں نفرت پھیلا رہی ہے۔ انھوں نے پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے سماج میں پھوٹ ڈال رہی ہے۔
Site Admin | January 26, 2025 9:49 PM