ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 28, 2025 9:42 PM

printer

بی جے پی نے آج عام آدمی پارٹی کی جانب سے ہریانہ حکومت پر دریائے یمنا کے پانی کو زہریلا کرنے کے مبینہ الزامات کے سلسلے میں انتخابی کمیشن کا رخ کیا

بی جے پی نے آج عام آدمی پارٹی کی جانب سے ہریانہ حکومت پر دریائے یمنا کے پانی کو زہریلا کرنے کے مبینہ الزامات کے سلسلے میں انتخابی کمیشن کا رخ کیا۔ مرکزی وزراء نرملا سیتا رمن اور بھوپیندر یادو، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی اور دیگر پر مشتمل پارٹی کے ایک وفد نے نئی دلّی میں کمیشن سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب یادو نے عام آدمی پارٹی کے اس الزام کو مثالی ضابطہئ اخلاق اور انتخابی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔اسی دوران، دلّی کی وزیر اعلیٰ آتشی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی انتخابی کمیشن سے ملاقات کی۔ محترمہ آتشی نے کہا کہ پارٹی نے انتخابی کمیشن کو بتایا کہ کس طرح ہریانہ سے چھوڑے جانے والے پانی سے دریائے یمنا کے پانی میں Ammonia کی سطح بڑھتی جارہی ہے اور اب یہ پانی کو زہریلا کرنے کی حد تک بڑھ گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں