August 28, 2024 10:43 AM

printer

بی جے پی نے، مغربی بنگال میں 12 گھنٹے کے بند کی اپیل کی ہے

بھارتیہ جنتا پارٹی BJP نے کولکاتہ میں حال ہی میں ایک ڈاکٹر کی مبینہ آبروریزی اور قتل کے معاملے میں مظاہرہ کرنے والے طلبا پر پولیس کی زیادتیوں کے خلاف آج مغربی بنگال میں 12 گھنٹے کے بند کا اعلان کیا ہے۔

احتجاجی مظاہرین وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ اور RG-KAR میڈیکل کالج اور اسپتال میں ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کی مانگ کر رہے تھے۔ کل کولکاتہ میں ”چھاتر سماج“ کی جانب سے بلائے گئے طلبا کے Nabanna ابھیان، مارچ کے دوران تشدد کی خبر ملی تھی۔ اس دوران، ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کے اس بندھ کی حمایت نہیں کرے گی اور معمول کی صورتحال برقرار رکھنے کی غرض سے سبھی انتظامات کرے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں