بی جے پی لیڈر پیما کھانڈو کو آج اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا جائے گا۔حلف برداری کی تقریب دن میں گیارہ بجے ایٹا نگر میں Dorjee Khandu Convention Centreمیں منعقد کی جائے گی۔
جناب کھانڈو نے کَل شام راج بھون میں گورنر لیفٹننٹ جنرل KT Parnaik سے ملاقات کی اور نئی حکومت تشکیل دیے جانے کا دعویٰ پیش کیا۔ نتیجتاً گورنر موصوف نے انھیں حکومت سازی کے لیے مدعو کیا۔
اس سے قبل کل جناب کھانڈو کو مرکزی مشاہدین،روی شنکر پرشاد اور ترُن چُگ کی موجودگی میں اتفاق رائے سے اروناچل پردیش BJP قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، BJP صدر جے پی نڈّا، اور پارٹی جنرل سکریٹری BL سنتوش حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد میں شامل ہیں۔