بی جے پی لیڈر ریکھا گپتا نے آج دلّی سکریٹریٹ میں اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ چیف سکریٹری دھرمیندر کمار اور دوسرے سینئر اہلکاروں نے اُن کا استقبال کیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محترمہ گپتا نے کہا کہ دلّی سرکار، وکست دلّی کے مشن کیلئے مسلسل کام کرے گی۔
محترمہ ریکھا گپتا نے آج شام دلّی سکریٹریٹ میں پہلی کابینہ میٹنگ کی صدارت کی۔اِس سے پہلے BJP کی پہلی بار کی MLA ریکھا گپتا نے آج دوپہر، رام لیلا میدان میں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ دلّی کے گورنر وی کے سکسینہ نے اُنہیں اور چھ کابینی وزراء کو حلف دلایا۔
کابینی وزراء میں پرویش صاحب سنگھ، آشیش سود، من جِندر سنگھ سِرسا، رویندر اندراج سنگھ، کپل مشرا اور پنکج کمار سنگھ شامل ہیں۔سشما سوراج، شیلا دکشت اور آتشی کے بعد ریکھا گپتا دلّی کی چوتھی اور BJP کی طرف سے دوسری خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔
Site Admin | February 20, 2025 9:52 PM
بی جے پی لیڈر ریکھا گپتا نے دلّی کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔ انھوں نے پہلی کابینہ میٹنگ کی صدارت کی
