ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 9, 2025 9:32 PM

printer

بی جے پی صدر جے پی نڈّا نے دلّی انتخابات کی انتظامی کمیٹی کی ایک پارٹی میٹنگ کی۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے جعلی ووٹروں کے الزامات کے سلسلے میں نئی دلّی میں انتخابی کمیشن سے ملاقات کی

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے آج دلّی انتخابات کی انتظامی کمیٹی کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ قومی راجدھانی میں ہوئی اس میٹنگ کا مقصد اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کی حکمت عملی پر غور و خوض کرنا تھا۔ دلّی BJP کے سربراہ وریندر سچدیوا، پارٹی کے انچارج Baijayant Jay Panda، اُن سینئر رہنماؤں میں شامل تھے، جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ جناب سچدیوا نے میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ جناب نڈا نے چناؤ تیاریوں کا جائزہ لیا اور تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی پر یہ الزام لگایا کہ وہ دلّی میں غیر قانونی ووٹروں کا اندراج کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال نے آج نئی دلّی میں انتخابی کمیشن سے رجوع کیا اور یہ الزام لگایا کہ دیگر ریاستوں سے لوگوں کو لاکر فرضی ووٹر بنائے جا رہے ہیں۔ جناب کجریوال نے کہا کہ انہوں نے اِس بات سے کمیشن کو مطلع کیا ہے کہ گزشتہ 15 دن میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے نئی دلّی اسمبلی حلقے سے BJP کے امیدوار پرویش ورما پر یہ الزام لگایا کہ وہ نوکریوں سے متعلق کیمپ کا انعقاد کر رہے ہیں اور کھلے عام پیسے بانٹ رہے ہیں۔
بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال پر ذات پات کی بنیاد پر عوام کے درمیان فرق کرنے کا الزام لگایا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نئی دلّی اسمبلی حلقے سے پارٹی کے امیدوار پرویش ورما نے الزام لگایا کہ پچھلے 11 برسوں میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے دلّی دیہات کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ انھوں نے جناب کجریوال پر مرکزی حکومت کی PM کسان ندھی اسکیم سے کسانوں کو محروم رکھنے کا بھی الزام لگایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں