July 9, 2024 9:43 AM

printer

بی جے پی صدر جے پی نڈّا بی جے پی کی توسیع شدہ مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے آج کیرالہ کا دورہ کریں گے

بی جے پی صدر جے پی نڈّا ترواننت پورم میں ریاستی  بی جے پی کی توسیع شدہ مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے آج کیرالہ کا دورہ کریں گے۔ پارٹی کے میڈیا کے قومی سربراہ انل بلونی نے کہاہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جناب نڈا کا کیرالہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ لوک سبھا چناؤ میں بی جے پی نے نہ صرف کیرالہ میں سیٹ کے معاملے میں اپنا کھاتہ کھولا ہے بلکہ اُس کے ووٹنگ فیصد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں