September 2, 2024 9:44 AM

printer

بی جے پی آج ملک گیر رکنیت مہم کا آغاز کرے گی۔

BJP آج سے اپنی رکنیت مہم شروع کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ رکنیت کی اس مہم کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی BJP صدر جگت پرکاش نڈا سے اپنی رکنیت کی تجدید کا سرٹیفکٹ حاصل کرکے کریں گے۔ تمام موجودہ ممبروں کو اپنی ممبر شپ کی تجدید کرانی ہوگی۔ BJP کے آئین کے مطابق ہر 5 سے 6 سال میں رکنیت کی مہم نئے سِرے سے منعقد کی جاتی ہے۔ BJP کی رکنیت کی یہ مہم آج سے مختلف مرحلوں میں منعقد ہوگی اور آئندہ 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس رکنیت مہم کا پہلا مرحلہ 25 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔ لوگ مِسڈ کال یا پارٹی کی ویب سائٹ یا دیگر ڈیجیٹل فارم کے ذریعہ رکنیت حاصل کرسکتے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں