August 18, 2024 4:49 PM

printer

بی جے پی، یکم ستمبر سے رکنیت سازی کی ایک نئی مہم کا آغاز کرے گی۔

بی جے پی، یکم ستمبر سے رکنیت سازی کی ایک نئی مہم کا آغاز کرے گی۔ پارٹی کا مقصد ہے کہ اس مہم کے دوران دس کروڑسے زیادہ نئے ارکان کو شامل کیا جائے۔ قومی راجدھانی میں پارٹی کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے کہا ہے کہ اس مہم کے دوران، اُن ریاستوں کا احاطہ نہیں کیا جائے گا، جہاں چناؤ ہونے والے ہیں۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اس کے اٹھارہ کروڑسے زیادہ ارکان ہیں، جس سے یہ دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن جاتی ہے۔ ××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں