بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے مختلف سرکردہ رہنماؤں نے دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے آج اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔ پرچہئ نامزدگی داخل کرنے کے آج چوتھے دن کُل 194 نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل جمعہ تک جاری رہے گا۔ BJP کے رہنما پرویش ورما اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے نئی دلّی اسمبلی حلقے سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔ BJP کے امیدوار رمیش بِدھوڑی نے بھی کالکاجی اسمبلی حلقے سے دلّی کی وزیر اعلیٰ آتشی اور کانگریس کی اَلکا لامبا کے مدمقابل اپنا نامزدگی کا پرچہ داخل کیا۔
اس دوران BJP نے دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے آج اپنے سرکردہ امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا۔
اِن میں وزیرِ اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر امت شاہ، BJP کے صدر جے پی نڈا، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس شامل ہیں۔ 70 رکنی دلّی اسمبلی کیلئے ووٹنگ آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو کی جائے گی۔ x