ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 5, 2024 4:28 PM

printer

بی جے پی، جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی انتخابی منشور کے پانچ کلیدی نکات آج سے جاری کرنا شروع کرے گی۔

بی جے پی، جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی انتخابی منشور کے پانچ کلیدی نکات آج سے جاری کرنا شروع کرے گی۔ رانچی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، جھارکھنڈ اسمبلی چناؤ کے شریک انچارج اور آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ پارٹی کا انتخابی منشور مرحلے وار طور پر جاری کیا جائے گا۔ جناب سرما نے کہا کہ پارٹی، جھارکھنڈ ریاست کی تشکیل کے 25 سال مکمل ہونے کے پیش نظر، 25 نکاتی انتخابی منشور جاری کرے گی اور آخر میں پارٹی، بھگوان بِرسا منڈا کے 150 ویں یوم پیدائش سے قبل، ریاست کی ترقی کیلئے 150 وعدے جاری کرے گی۔

81 رکنی جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات، اس سال کے اواخر میں ہونے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں