ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 21, 2025 2:35 PM

printer

بی جےپی نے دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کے چناؤ منشور کا دوسرا حصہ جاری کردیا ہے۔ پارٹی نے مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے نوجوانوں کے واسطے 15 ہزار روپے کی مالی امداد اور ضرورتمند طلباء کیلئے KG  سے لے کر پوسٹ گریجویٹ تک مفت تعلیم کا وعدہ کیا ہے

BJP نے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے دلّی کے نوجوانوں کو 15 ہزار روپے کی مالی مدد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ دلّی اسمبلی انتخابات کے لیے سنکلپ پتر کا دوسرا حصہ جاری کرتے ہوئے BJP کے سینئر لیڈر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ BJP سرکاری تعلیمی اداروں میں ضرورتمند طلبہ کے لیے KG سے PG تک مفت تعلیم فراہم کرے گی۔ جناب ٹھاکر نے اعلان کیا کہ اگر BJP دلّی میں سرکار بناتی ہے، تو درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کو ٹیکنیکل اور پروفیشنل کورسز حاصل کرنے کے لیے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر Stipend اسکیم کے تحت ایک ہزار روپے ماہانہ Stipend کیا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ BJP آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو پانچ لاکھ روپے کا گاڑی کا انشورنس اور حادثے کا انشورنس جبکہ دَس لاکھ روپے کا لائف انشورنس دے گی اور اُن کے بچوں کو وظیفے دے گی۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ PM سواندھی یوجنا کے مستفدین کی تعداد کو دُگنا کردیا جائے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں