بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے سماجوادی پارٹی اور کانگریس پر دلتوں کے خلاف زیادتیوں کے معاملے پر خاموش رہنے کا الزام لگایا ہے۔ لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے BSP کی سربراہ نے دونوں پارٹیوں پر مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان لڑائی کو فروغ دینے اور اُن دلتوں کی خراب حالت کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا جو بنگلہ دیش میں ہندو آبادی کی اکثریت پر مشتمل ہیں۔ انھوں نے بالخصوص کانگریس کو نشانہ بنایا اور کہا کہ بنگلہ دیش میں بڑی تعداد میں ہندوؤں کو زیادتیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں زیادہ تر دلت ہیں لیکن اُن کی خراب حالت پر پارٹی خاموش ہے۔
Site Admin | December 7, 2024 9:38 PM